کن سرکاری ملازمین پر دفاتر میں بغیر ماسک کے اہلکاروں اور سائلین کی انٹری پر مکمل پابندی لگا دی گئی ؟ جانئے 

4  جون‬‮  2020

لاہور (آن لائن) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام پولیس دفاتر میں بغیر ماسک کے اہلکاروں اور سائلین کی انٹری پر مکمل پابندی ہو گی۔ کوئی بھی اہلکار یا سائلین بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوگا۔ تمام دفاتر میں واش بیسن لگائے ہیں، اہلکار بار بار ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہے۔ کورونا وباء میں سب سے

زیادہ لاہور پولیس متاثر ہورہی ہے۔پولیس کے جوانوں اور افسروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔سی سی پی او نے بتایا کہ لاہور پولیس کے دفاتر اور تھانوں میں جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ڈس انفکیشن سپرے کروایا جا رہا ہے۔ کورونا کے تدارک کے لئے دفتر ڈی آئی جی آپریشنز، قربان لائنز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی نولکھا آفس میں ڈس انفکشن سپرے کیا گیا اور ایس پی سٹی آفس، تھانہ شاد مان، تھانہ لوئر مال، ڈی ایس پی لوئر مال میں بھی سپرے کیا گیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔ تھانوں میں پبلک ڈیلنگ کے باعث کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔ اس لئے پہلے وہاں خطرے کا تدارک کرنا ضروری ہے۔تمام پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے دوران ڈیوٹی پر ماسک لازمی پہنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جار ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…