انتہائی افسوسناک واقعہ، مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق، 13 زخمی

3  جون‬‮  2020

شمالی وزیرستان ( آن لائن )شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گر نے سے سات بچے جاں بحق اور13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوہ میں پیش آیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھت تلے15 سے زائد افراد موجود تھے۔ مدرسے کی چھت اور دیواریں کچی مٹی سے تعمیر کی گئی تھیں اور لوگوں بیلچوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا۔افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ

پر پہنچی اور اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔چھت گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں گئی۔ہسپتال منتقل کیے گئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مدرسے کی چھت گرنے سے زخمی اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے اور وہ مختلف علاقوں سے جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…