الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں، طیارہ حادثہ میں بچ جانےوالے  پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود کی گفتگو 

29  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں۔ایک انٹرویومیں ظفر مسعود نے کہا کہ بہت تیزی سے ریکور کررہا ہوں، انشااللّٰہ جلد ٹھیک ہوجائوں گا۔دوسری جانب وائس چیئرمین نجی ہسپتال ڈاکٹر علی فرحان نے کہا کہ ظفر مسعود کے گھٹنے کی

ایم آر آئی رپورٹ کا انتظار ہے، گھٹنے پر معمولی فریکچر ہے۔ڈاکٹر علی فرحان کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ کی بنیاد پر ضرورت پڑی تو آپریشن کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ظفر مسعود کے پورے جسم پر زخم آئے تھے تاہم وہ تیزی سے بھر گئے ہیں، ہاتھ کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹی تھی جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ڈاکٹر علی فرحان کے مطابق امید ہے آئندہ چند روز میں ظفر مسعود کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…