اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت نہ کریں،وزیر اعظم ان پر پابندی عائد کریں، مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔ ہفتہ کو شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پسنی سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں،بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا،کافی شہادتیں موصول ہوئیں، شہادتوں کی تصدیق میں کافی وقت لگا اور تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔مفتی منیب نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں قوم کو خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں، پوری دنیا کو تاریخ کی بڑی وبا نے گھیرا ہے اللہ پورے عالم کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے، ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیں لیکن احتیاط کریں، بہتر ہے کہ ایک دوسرے کو عید کی زبانی مبارک باد دیں۔انہوں نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ فواد چوہدری پر پابندی عائد کی جائے اور وفاقی وزیر دینی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید کب ہوگی چاند کب نکلے گا یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ اب نہیں رہا، پاکستان کو اگر آگے لیکر جانا ہے تو بنیاد علم اور دلیل پر رکھنا ہوگی، مفتی منیب الرحمان نے آج جو اعلان کیا ہے خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دلیل میں بالکل نہیں مانوں گا کہ چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے ہے، یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ عینک سے چاند نظر آئے تو ٹھیک اور جدید ٹیکنالوجی سے نظر آئے تو نہیں، مفتی منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں ان کا احترام کرتے رہیں گے،

چاند دیکھنا مذہبی معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی البتہ بنگلادیش نے 25 مئی کو عیدالفطر کا اعلان کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…