ثابت ہوگیا پی ٹی آئی حکومت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی دی،ملز مالکان 100 ارب روپے کا ٹیکا لگا گئے،حکومتی استعفوں بارے دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

21  مئی‬‮  2020

لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی دی،پی ٹی آئی کے انتخابی دعوؤں کے مطابق آج بہت سارے استعفے آجانا چاہیے تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ سبسڈی کی منظوری دینے والے تمام عہدیداروں کو بے نقاب کیا جاتا،رپورٹ میں بزدار حکومت اور ای سی سی کے ارکان پر کوئی ذمہ داری فکس نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی کے دور میں ملز مالکان 100 ارب روپے کا ٹیکا لگا گئے،

یہ انکوائری صرف پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسبڈی کی تھی،اس انکوائری میں سندھ کو گھسیٹنے کی کوشش شادی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے کیسے یہ سبسڈی دی ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا، جہانگیر ترین اورمونس الٰہی کے مقابلے میں خسرو بختیار کو بچایا جارہا ہے،خسرو بختیار بھائی کے کاروبار کے ذمہ دار نہیں لیکن آصف زرداری اومنی کے ذمہ دار ہیں،وزیراعلی سندھ کا نام لینا اور بزدار کا نام نہ لینا انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…