کورونا فنڈ کی رقم قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب

21  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے حکومت کا کورونا فنڈ کی رقم قرضوں کے لئے استعمال کر نے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں سینٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ حکومت کے کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد اور قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا عمران خان کا ایک اور ناکام ترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لوگوں کے مرنے کی نہیں اپنی حکومت کی فکر ہے، عمران خان لوگوں کے مرنے پر فنڈز لیکر اپنی حکومت کو بچانا چاہتے ہیں، ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کو روکنے کی بجائے فنڈز کو کہیں اور استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تمام پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، نالائق وزیراعظم کو بائیس کروڑ عوام کی زندگی کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم کسی فیصلے میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس وقت ایک خطرناک گیم کھیلنے جا رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں ک ملک اور عوام کے حال پر رحم کرے، نالائق وزیراعظم مستعفی ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…