منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا سے پاکستان کا کتنے ہزار ارب نقصان؟ ایک کروڑ 85 لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے،سرکاری ادارے نے اعداد و شمار جاری کردیے

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کی موجودہ وبا کے سبب 3 ماہ میں معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 2 سے ڈھائی ہزار ارب روپے لگایا ہے جبکہ اس سے ایک کروڑ23 لاکھ سے ایک کروڑ 85 لاکھ تک لوگ بیروزگار ہوجائیں گے۔نقصان کا انحصارکم درجہ ،درمیانے درجہ اور مکمل لاک ڈاون کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں لاک ڈائون سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار پرغورکیا گیا۔

یہ اعداد و شمار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اور مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی نے محدود لاک ڈائون کی صورت میں نقصان کا تخمینہ ایک ہزار 200 ارب، درمیانے لاک ڈائون کی صورت میں ایک ہزار960 ارب اورمکمل لاک ڈائون کی صورت میں ڈھائی ہزارارب ڈالر لگایا ہے۔ نقصانات کا یہ تخمینہ کاروباری نقصانات، ٹیکس ریونیو کے نقصانات،عالمی تجارت کے نقصانات اور بیروزگاری پھیلنے سے ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔حکومت کے یہ ابتدائی اعداد و شمار سابق حکومت کے دوعہدیداروں حفیظ پاشا اور شاہد کاردارکے اندازوں سے بہت زیادہ ہیں جنہوں نے نقصانات کا تخمینہ 891 ارب سے ایک ہزار 600 ارب تک بتایا تھا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے اس ضمن میں بتایا کہ لاک ڈائون کے ملکی معیشت پرسنگین اثرات ہونگے اور حکومت کے معاشی اعدادوشماربکھر کر رہ جائیں گے۔محدود لاک ڈائون کی صورت میں 14 لاکھ لوگ بیروزگار ہوسکتے ہیں جو ملک کی مجموعی ورک فورس کا 2.2 فیصد ہیں۔درمیانے درجے کے لاک ڈائون جس میں زیادہ تردکانیں بند اور صرف ضروری اشیاء کی کھلیں گی تو ایک کروڑ23 لاکھ لوگ ملازمتوں سے محروم ہوں گے۔مکمل لاک ڈائون سے حکومت کا اندازہ ہے کہ روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے دوتہائی شہریوں سمیت ایک کروڑ85 لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگارمتاثرہوگا۔ حفیظ پاشا اور شاہد کاردار نے کرفیوجیسی صورتحال میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کے عارضی طور پر بیروزگارہونے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔ جہاں تک حکومتی محصولات کا تعلق ہے تو ایف بی آر کیلئے یہ آسانی پیدا ہوگئی ہے کہ اپنی ناہلی کوکورونا کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننک کمشن ڈاکٹر جہانزیب کا اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملکی درآمدات میں 30 سے 60 فیصد تک کمی ہوگی جبکہ مالی سال کے آخری چارمہینوں میں ڈالر کی مد میں برآمدات پر 10 فیصد تک اثر پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…