اسسٹنٹ کمشنر نے دودھ کی دکان بچوں سمیت سیل کر دی،لاک ڈاؤن کا اطلاق دودھ کی دکان پر نہیں ہوتا، اسسٹنٹ کمشنر کو بچوں کو دکان میں بند کرنا مہنگا پڑ گیا

1  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر نے دودھ دہی فروخت کرنے والے بچوں کی دکان سیل کرتے ہوئے بچوں کو بھی دکان کے اندر بند کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر بھاگ میں اسسٹنٹ کمشنر کو لاک ڈاؤن کے دوران دودھ دہی فروخت کرنے والے دو بچوں کو دکان میں بند کرنا مہنگا پڑ گیا،

بلوچستان کی حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں 7 اور 8 سالہ دو بھائی سجاد احمد اور جواد احمد دکان پر دودھ اور دہی فروخت کر رہے تھے کہ اسی دوران بھاگ کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکان بند کرانا چاہی، اس موقع پر بچوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق دودھ دہی کی دکان پر نہیں ہوتا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکان کو بچوں سمیت ہی سیل کر دیا۔ اڑھائی گھنٹے تک بچے دکان کے اندر چیختے چلاتے رہے، جس کے بعد عوام نے احتجاج شروع کر دیا، مقامی پولیس نے بچوں کو تالے توڑ کر دکان سے باہر نکالا۔ حکومت بلوچستان نے بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لے لیا اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید کا تبادلہ کرتے ہوئے اسے محکمہ نظم و نسق میں رپورٹ کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…