حج فارم میں ختم نبوت ؐ کے حلف نامے کا خاتمہ، فارم سے ختم نبوت کونکالنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی دل آزادی ہے، جماعت اسلامی قومی اسمبلی میں ڈٹ گئی

28  فروری‬‮  2020

کوئٹہ(آن لائن) جماعت اسلامی کے سینیٹر وخیبر پختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان نے سینٹ اورایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں حج 2020,21 کے فارم میں ختم نبوت ﷺ کے کالم نکالنے کے حوالے سے تحریک التواء جمع اورقرارداد پیش کردی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامیان پاکستان اس اہم مسئلے پر اضطراب کا شکارہیں اوریہ نظریاتی مملکت اسلامی جمہوری پاکستان عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور مقدس مقام پر جانے سے قبل اس طرح کے اقدامات انتہائی شرمناک ہیں، ختم نبوتﷺ تمام مسلمانوں کے بنیادی عقیدے کا اہم جزوہے اور حج بیت اللہ جیسے مقدس زیارت کے سلسلہ میں فارم سے ختم نبوت کونکالنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی دل آزادی ہے اوراسی طرح قادیانی گروپ،احمدی گروپ کو زمین حرم سے بازرکھنے کا واحد ذریعہ ختم نبوت کا حلف نامہ ہے۔ختم نبوت ﷺ کے کالم کو فوری طور پر حج فارم سال2020-21 میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں لہذااس معاملے کو ہاؤس میں بحث کیلئے منظور کیا جائے اس طرح کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی یہ انتہائی خطرناک اقدام ہے جس سے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جماعت اسلامی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سال 2018-19 ء کے حج فارم کو فی الفور بحال کرتے ہوئے ختم نبوت کا حلف نامہ اس میں درج کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…