کراچی میں لٹیروں نے سکول کے بچوں کو بھی نہ چھوڑا، انتہائی افسوسناک واقعہ

23  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر رکشہ ڈرائیور سے نقد رقم، موبائل فون دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاکراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے بچوں کو اسکول سے لانے والے رکشے میں لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کے بعد بچوں کی تلاشی بھی لی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ جوں ہی بچوں کو اتارنے کے لیے ان کے گھر کے سامنے رکا تو مسلح ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گئے۔اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر رکشہ ڈرائیور سے نقد رقم، موبائل فون دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ملزمان نے بچوں کی بھی تلاشی لی۔ملزمان کے جانے کے بعد خوفزدہ بچوں نے گھر کی طرف دوڑ لگا دی۔ادھر قائد آباد میں پولیس نے تاجر کو لٹنے سے بچا لیا اور 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا۔قائد آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 3 خطرناک ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے 2 روز قبل سکھن میں مویشی منڈی میں تاجر کو لوٹا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی 70 ہزار روپے کی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ڈکیت ذاکر، رحیم شاہ اور اختر حسین مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں۔دوسری جانب قیوم آباد چورنگی کے قریب ایک گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ عمر لال نامی لڑکا جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 سالہ منگل زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…