لاہور ہائیکورٹ کا پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ دیا

27  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا،لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 36صفحات اور23پیرا گراف پر مشتمل ہے جس میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس مسعود جہانگیر نے تحریری فیصلہ جاری کیا

اورتینوں ججز نے متفقہ طور پر خصوصی عدالت کی تشکیل کو کالعدم قرار دیا۔فاضل بنچ نے اپنے تحریری فیصلے میں کریمنل لا ء سپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976 کی دفعہ 9 کو کالعدم کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا،عدالت کا سابق صدر جنرل (ر) مشرف کی کی غیر موجودگی میں ٹرائل کرنے کا قانون بھی کالعدم کر دیا جبکہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا۔فاضل بنچ نے اپنے تحریری فیصلے میں وزیراعظم کی منشا ء پر دائر استغاثہ کو آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف وزیراعظم کے حکم پر استغاثہ کی کارروائی غیر آئینی ہے۔عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ وفاقی کابینہ کی اجازت کے بغیر درخواست کا اندراج اور خصوصی عدالت کا قیام قانون کی خلاف ورزی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل چھ میں 18 ویں ترمیم کے ذریعے تبدیلی کی گئی لیکن ترمیم شدہ ایکٹ کا اطلاق پہلے ہونے والے جرم پر نہیں ہو سکتا ہے۔تحریری فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سپیشل کورٹ کی تشکیل ترمیمی ایکٹ 1976 کی دفعہ 9 متصادم ہے۔ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں تینوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے 13 جنوری کو سابق صدر پاکستان جنرل(ر)پروہز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…