سینئر سیاست دانوں کا کراچی میں ڈیرہ،نئے سیاسی اتحاد کی تشکیل کافیصلہ کر لیا گیا، دھماکہ خیز تبدیلی کا امکان

20  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر وسینیٹرنثارمیمن،پاکستان مسلم لیگ جونیجو کے سربراہ اقبال ڈاروارثی اورعلماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیراحمدعمران نقشبندی نے سندھ بھر کے سیاسی سماجی رہنماؤں کے اجلاس میں وطن عزیز کے موجودہ حالات کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو پرکرنے اور عوام میں پھیلنے والے احساس محرومی اور مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی و اقربا پروری کے خاتمے کے لئے نئی سیاسی قوت مہیا کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان انہوں نے دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں کی علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر آستانہ عالیہ بھیج پیرجٹا میں موجودہ ملکی سیاسی حالات اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم الائنس کے صدرامان اللہ پراچہ،متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری،محمدشکیل قاسمی، سردار محمد اقبال، معیز الحسن، حاجی جمیل بابر ولیانی،مرزا سلیم بیگ،آغا افسر علی، شفقت کمالانی،محمد اشرف،ندیم حسین،سردار زبیر خان،محمد بلال بٹ،افتخار احمد وارثی،انجمن تاجران کے رہنما محمدسلیم الدین شیخ،سردار خان، سید معین الدین شاہ، محمدجنید،محمد سبحان گورایا اور دیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر نثاراحمدمیمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیااتحاد مقاصد پاکستان کی تکمیل کی نوید ثابت ہوگا،قیام پاکستان والے جذبے کی یادیں تازہ کردیں گے۔پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکے ہیں،ایسے میں محب وطن سیاسی قوتوں کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید سیاسی شخصیات کو اتحاد میں شامل کریں گے، ہمارے رابطے ملک بھرکی اہم سیاسی مذہبی جماعتوں اور شخصیات سے ہورہے ہیں، ان شاء اللہ اگلے چند روزمیں نئے سیاسی اتحاد کااعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام اور پاکستان کو مشکل سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں، وطن عزیز کو بازیچہء اطفال نہیں بننے دیں گے،

ملکی استحکام اور ملی وحدت کے لئے تمام کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلائیں گے۔پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں عوام کی حالت بدسے بدتر ہوچکی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے لوگوں کا جینامحال کررکھاہے،حکمرانوں کو جواب دیناہوگا،قوم میں شعور بیدارہوچکاہے، نیااتحاد قائداعظم محمدعلی جناح،علامہ اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ثابت ہوگا۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان کو اب ہرسچے اور محب وطن پاکستانی کی اشد ضرورت ہے اور مجوزہ پلیٹ فارم کو ہم خیرالبشر اور پاکستان کی سلامتی سے منسوب کریں گے۔

اجلاس میں یہ بھی طے ہواکہ جلد ہی ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ عام آدمی کی موجودہ مشکل حالات میں نہ صرف رہنمائی فراہم کی جائے گی بلکہ سینئر سیاستدانوں کے تجربے اور صلاحیت سے ان کے مسائل کو حل بھی کیاجائے گا،ہم عام آدمی کو سرکاری محکموں کی ناانصافیوں سے نبردآزما ہونے کی تربیت اور قوانین وSOP’sسے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام کریں گے تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دوسروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، پانی،بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضرورتوں پر منتخب نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی پر عوام کی آوازمیں عملی طورپر شامل ہوکر اس کو مؤثر بنائیں گے۔ اس موقع پر اگلے اجلاس کا بھی اعلان کیاگیا جو 22جنوری کو سرداراقبال خان کی میزبانی میں کراچی میں منعقدہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…