امریکہ کی بڑی شخصیت نے 19جنوری کو دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ؟

10  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکی معاون نائب وزیرِ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز جنوری کی 13 سے 22 تاریخ تک سری لنکا، بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جنوری کی 13 سے 14 تاریخ تک ایلس ویلز سری لنکا کا دورہ کریں گی، جہاں وہ سرکاری اہل کاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتوں کے

دوران دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات کریں گی۔ترجمان نے کہا کہ بات چیت میں مشترکہ مفادات، ہند و پیسیفک خطے کی خوش حالی، جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کے بارے میں آزادانہ اور کھل کر گفتگو کی جائے گی۔ایلس ویلز جنوری کی 15 سے 18 تاریخ تک بھارت کا دورہ کریں گی جہاں وہ رائزنگ ڈائیلاگ کے اجلاس میں شریک ہوں گی۔نئی دہلی میں وہ سینئر سرکاری حکام سے ملاقات کریں گی جس کے دوران امریکہ بھارت عالمگیر اسٹریٹجک پارٹنرشپ 2019 کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کریں گی۔وہ امریکہ بھارت ٹو پلس ٹو وزارتی مکالمے میں بھی شریک ہوں گی جس میں وہ کاروباری برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان سے باہمی مفاد کے عنوان پر بات چیت کریں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جنوری کی 19 سے 20 تاریخ تک ایلس ویلز پاکستان کا دورہ کریں گی۔دورہ پاکستان میں ایلس ویلز سینئر سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی تشویش کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…