نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت کے خلاف اپیل نہ کرنے کی خبروں کا ڈراپ سین،حکومت نے آصف زرداری کے بارے میں بھی اہم اعلان کردیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے نئی قابل تجدید توانائی، نیشنل ٹیرف پالیسی اور اقتصاد ی رابطہ کمیٹی کے آٹھ نومبر کے فیصلوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے عبوری فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر نہ کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تفصیلی فیصلہ آناہے، نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر ہمارے پاس اپیل کا موقع موجود ہے،

ہائیکورٹ میرٹ پر فیصلہ جنوری میں کریگا،سماعت میں ہم انڈمنٹی بانڈ پر زور دیں گے،نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہوسکتے ہیں،کسی کو زرتلافی کے معاملے پر سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے تھی، عمران خان، ہمارایا پھر کسی اور کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں لاہور ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں نواز شریف کو 4 ہفتوں کی اجازت دی، وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جذبہ خیرسگالی دکھایا، ہمیں اپنے نظام کو بدلنے اور قوانین کو موثر بنانے کی ضرورت ہے،زرداری کی طرف سے بیرون ملک علاج کیلئے کوئی درخواست موصول ہوتی ہے تو غور کرینگے۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا،وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو جاری کھاتوں کے خسارے کو روکنے پر مبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت معاشی میدان میں کامیابی حاصل کر رہی ہے جس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ 4سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے،معاشی اشاریوں میں بہتری یقیناً معاشی ٹیم کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے،موثر معاشی پالیسیوں سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کا روں کا اعتماد بحال ہوا،غریب اور مستحق افراد کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ فردو س عاشق اعوان نے بتایاکہ کابینہ میں عمر رسیدہ قیدیوں معمولی جرائم کے باعث خواتین اور سنگین جرم میں نہ ملوث ہونے والے 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو آئندہ اجلاس میں ریلیف پر غور کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں سے ایسے قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لیں تاکہ ان کو ریلیف کیلئے اقدامات کر سکیں۔ انہوں نے بتایاکہ

کابینہ اجلاس میں قابل تجدید ذرائع توانائی پالیسی پر غور ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8 نومبر کے فیصلوں کی منظوری دی،نیشنل ٹیرف پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف وزارتوں کے 27 اداروں میں خالی 134 اعلی اسامیاں کی بریفنگ دی گئی،قابل تجدید توانائی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دی

جائے گی۔فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر بھی غور ہوا،وزیراعظم کا نعرہ ہے دو نہیں ایک پاکستان،پاکستان کے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے موقف اور انسانی ہمدردی کی کابینہ نے تعریف کی،ملک میں مساوات کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم پر بہتری کیلئے کام شروع کر دیا،فورنزک

سسٹم کو بہتر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے جرائم میں ملوث 65 عمر سے زائد مرد اور خواتین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے پر غور کیا گیا،سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہمیں ضمانت دینے کو تیار نہیں تھے تاہم عدالت میں جا کر ضمانت دی، لاہور ہائیکورٹ میرٹ پر فیصلہ جنوری میں کریگا،سماعت میں ہم انڈمنٹی بانڈ پر زور دیں

گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن فری معاشرہ بنا دیں تو ملک ترقی کرے گا،ماضی میں اربوں روپے رشوت اور کک بیکس کی منی لانڈرنگ ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے تسلیم کیا کہ چار ہفتے کی اجازت درست ہے،اگر ہمارا فیصلہ غلط ہوتا تو لاہور ہائیکورٹ اس کو مسترد کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم جنوری کو دیکھ رہے ہیں تب سیر حاصل بحث ہو گی،وفاقی حکومت کو اپیل کرنے کا حق اب بھی حاصل ہے،نواز شریف سے سیاسی میدان میں مقابلہ کریں

گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ کیس کا عبوری فیصلہ ہوتا ہے اور مکمل فیصلہ ہوتا ہے،سپریم کورٹ عبوری فیصلہ پر اپیل نہیں سنتا،جب لاہور ہائیکورٹ حتمی فیصلہ دے گا تو اپیل کر سکیں گے،کوئی بھی قیدی جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے تو وہ باہر جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ سے قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم عدالت سے اجازت لے کر گئے اور انکے کنٹرول میں آتے ہیں۔ایک سوال پر

فروغ نسیم نے کہاکہ میری دعائیں آصف زرداری کے ساتھ ہیں،انکے علاج کا معاملہ عدالت نے طے کرنا ہے،آصف زرداری نے اگر باہر جانا کیلئے درخواست دی تو میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں لے کر چلے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وفاقی انشورنس محتسب کی تقرری کی منظوری دیدی، کابینہ نے ٹریڈ پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیف

ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی بھی منظور ی دیدی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے کابینہ کی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہدای کے یکم نومبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، وزارتوں، ڈویژنوں کے ماتحت اداروں میں چیف ایگزیکٹوآفیسرز اور ایم ڈیزکی خالی پوسٹوں کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ کابینہ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ایم پی ون سکیل

می تقرری کی منظوری دی او ررضا عباس شاہ کو چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ احتساب کا ایجنڈا بلاتفریق ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی اور کک بیک لیے گئے، منی لانڈرنگ نہ ہونے کی وجہ سے معیشت کو سنبھالا ملا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کچھ معاملات انسانی بنیادوں پر بھی دیکھے جاتے ہیں،

نوازشریف کی سزا معطل ضرور ہوئی ہے لیکن اپنی جگہ موجود ہے۔وزیر قانون نے کہاکہ ہم برطانوی حکومت کو تمام صورت حال سے آگاہ کریں گے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کی صحت کا جائزہ لے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جذبہ خیرسگالی دکھایا، ہمیں اپنے نظام کو بدلنے اور قوانین کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…