ہم نے مشرف اور زر داری کو بھی دیکھا ہے عمران خان کی بات تو ہی الگ ہے، برطانوی سکھ یاتریوں کا خراج تحسین، بڑا دعویٰ کردیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2019

کرتارپور (این این آئی)برطانیہ سے آنے والے سکھ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کیلئے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ سے آئے ہوئے سکھ یاتری کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں برطانوی سکھ نے باباگرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور کی افتتاحی تقریب کے لیے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

برطانوی سکھ یاتری نے کہا کہ السلام علیکم! ہم 150 سکھ یاتری برطانیہ کے مختلف شہروں سے پاکستان آئے ہیں اور میں اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آتا رہتا ہوں، پاکستان ہمارا ملک ہے اِس لیے ہم اکثر آتے رہتے ہیں تاہم دیگر سکھ یاتری پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اْنہوں نے کہا کہ ہم صبح 5 بجے سے لاہور سے سفر کے لیے چلے اور ہمارے دِلوں میں خوشی کی لہر ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ہم بچپن سے پاکستان آرہے ہیں ہم نے مشرف صاحب کو بھی دیکھا ہے، زرداری صاحب کو بھی دیکھا ہے اور عمران خان صاحب کو بھی دیکھا ہے، ہم نے سب سے پیار کیا ہے تاہم عمران خان کی تو بات ہی الگ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دِلوں میں عمران خان کے لیے جو عزت اور محبت ہے وہ صرف ہمیں ہی معلوم ہے، اْنہوں نے پاکستانی اقلیتوں کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے تو میں اپنی، اپنے والد، اپنے اہلِ خانہ اور برطانیہ کی سکھ برادری کی جانب سے حکومت پاکستان، عمران خان صاحب اور باقی سب کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔آخر میں اْنہوں نے کہا کہ میں اْمید کرتا ہوں کہ پیار اور محبت کا یہ سلسلہ جیسے چل رہا ہے ایسے ہی چلتا رہے گا، ہم امن کے ساتھ رہیں اور پاکستان کو اور زیادہ مضبوط کرتے رہیں۔ برطانیہ سے آنے والے سکھ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کیلئے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…