جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اگر نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو قتل کا مقدمہ کسی بکا ئوکورٹ نہیں لے جائینگے ،پرویز رشید نے حکومت کیخلاف مقدمہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے جانے کا اعلان کر دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف طبیعت خرابی کی وجہ سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر میاں صاحب کو کچھ بھی ہوا تو قتل کا مقدمہ پاکستان کی کسی بکا کورٹ میں نہیں لے جائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میاں صاحب کو کچھ بھی ہونے کی صورت میں ان کے قتل کا مقدمہ دی ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں عمران خان اور سلیکٹر کے خلاف درج ہوگا۔یاد رہے کہ دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب لاہور آفس سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک گرنے کی وجہ سے ان کی صحت کو لے کر ڈاکٹرز کو بھی تشویش تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…