وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے،بڑے مطالبے

21  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ارکان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری نہیں سنتی ہے، جبکہ وفاقی وزرا بھی لفٹ نہیں کراتے۔پیرکووزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے ان سے ملاقات کی۔ ارکان نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کی شکایت کی اورشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں سنتی اور وفاقی وزراء بھی نظر انداز کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی نے ہمیں بھاری

مینڈیٹ دیا، تاہم ڈیلیور نہیں کر پا رہے، ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل حل ہونے چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے اعلان کردہ 162 ارب جاری کیے جائیں۔کے الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دلوائیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، ترقیاتی اسکیمز پر عمل جلد شروع ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل اور فردوس شمیم میں اختلافات ختم کروا دیئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…