جواداحمد کی پاکستان میں شاہی جوڑے کو ملنے والے پروٹوکول اور وزیراعظم پر شدید تنقید، ان لوگوں نے ہی ہمیں غلام بنایا، اتنی عزت بھی نہ دیں کہ ہم خود کو چھوٹا محسوس کرنے لگیں

16  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ برطانیہ سے شاہی جوڑا پاکستان آیا ہوا ہے، میں بہت عجیب محسوس کر رہا ہوں کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی تصویریں ادھر سے ادھر بھیج رہے ہیں اور خوش ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ لوگ کون ہیں، میں ان کی بھی عزت کرتا ہوں میں سب کی عزت کرتا ہوں، تمام انسانوں کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ شاہی خاندان وہی خاندان ہے

جس نے ہمارے اس خطے کو اپنا تختہ مشق بنایا ہمارا خون پسینہ نچوڑ لیا، ہم غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں چلے گئے صرف اس خاندان کی وجہ سے انہوں نے اپنی مملکتیں بنائیں، ان کی ٹیکسٹائل انڈسٹریوں کو ہم نے اپنے خون سے تعمیر کیا اور یہ لوگ ہم پر حکومت کرتے رہے اور ہم پر بہت زیادہ مظالم کئے، یہ خاندان اس میں ملوث تھا، جواد احمد نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ آپ ان لوگوں کو عزت نہ دیں آپ تمام لوگوں کو عزت دیں اور ان کو بھی دیں لیکن اتنی عزت نہ دیں کہ آپ خود چھوٹے لگنے شروع ہو جائیں، جواد احمد نے کہاکہ یہ جو عمران خان ہیں یہ تو ویسے ہی مرعوب ہیں ان لوگوں سے، شاہی خاندان سے ان کے تعلقات رہے ہیں، ان کا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے کہ اگر ان کی نجی زندگی بھی دیکھیں تو اس کا تعلق برطانیہ کے ساتھ ہے آج بھی ان کے بچے وہاں رہتے ہیں، عمران خان شاہی خاندان سے تعلقات کے بارے بہت شوق سے بتاتے ہیں، لیڈی ڈیانا بھی شوکت خانم ہسپتال کے لئے آئی تھیں، جواد احمد نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کوئی بادشاہ ہیں خود بادشاہوں کے ساتھ پھر کر بڑا ہی اچھا محسوس کرتے ہیں اور میں ایک نیشنلسٹ ہوں میں بین الاقوامی پسند ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے لوگوں کو خوشحالی ملنی چاہیے، تمام مذاہب، فرقوں اور لوگوں کو خوشحالی ملنی چاہیے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام لوگ خوش و خوشحال رہیں، اس قوم کا کمپلیکس جو انگلستان اور شاہی خاندان کے ساتھ ہے اس کو آخر کہاں تک لے کر جائیں گے۔ یہ ہمارے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…