سکیورٹی اہلکار کا شہزادہ ولیم سے ہاتھ ملا کراستقبال،کیٹ میڈلٹن کو سلیوٹ پیش منظر دیکھ کر برطانوی شہزادی بھی پیچھے نہ رہیں جانتے ہیں فوری طور پر کیا کام کردیا؟

15  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن گاڑی سے اترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا ۔

جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔سکیورٹی اہلکار نے کیٹ میڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ میڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ میڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن گرلز ہائی سکول میں بچیوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے سکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بریفنگ بھی دی، شاہی جوڑے کو پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔ برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظ اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ۔ برطانوی شاہی جوڑا کل چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد سے بھی ملے گا اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

برطانوی شاہی مہمان صوبہ خیبر پختونخوامیں درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔ شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچی سن کالج جائے گا۔ شہزادہ اور شہزادی شوکت خانم ہسپتال بھی جائینگے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں۔ شہزادہ ولیم اور اہلیہ 18 اکتوبر کو فیصل مسجد جائیں گے، اسی روز دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ایئر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے اس سے قبل پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان کا ایک دورہ کیا تھا جبکہ 2006 میں پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی ملکہ الزبتھ بھی 1961 اور 1997 میں پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں۔ادھر پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے برطانوی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کا پورٹریٹ تیار کرلیا، جو شاہی مہمانوں کو دیں گی۔ مصورہ رابعہ ذاکر نے دو ہفتوں کی مسلسل محنت سے شہزادے اور شہزادی کی تصویر کینونس پر اتار کر حقیقت کا رنگ بھر دیا، پورٹریٹ میں رائل چہروں کو بنانے کیلئے مصورہ کو یورپی آرٹسٹ سے مشاورت کرنا پڑی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…