ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے استعفوں کا اعلان کردیا،کل اسمبلی کے سپیکر کو پیش کئے جائینگے ‎

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (ہفتہ) کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفے جمع کر ادیں گے،قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی نہ لایا گیا آئندہ ہفتے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کوٹ لکھپت جیل کے باہر ہوگا۔(ن) لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کااجلاس سابق سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا۔

اجلاس میں رانا مشہود احمد خان، عظمیٰ بخاری، عطاء اللہ تارڑ سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں آج جمعہ سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے حکمت عملی، آزادی مارچ سمیت دیگرمعاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آرڈیننس کے ذریعے ملک چلایا جارہا ہے،صرف ایک شخص عمران خان کے اثر و رسوِِخ سے پنجاب اسمبلی چل رہی ہے، اس کی اجازت کے بغیرایک پتہ نہیں ہل سکتا، اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ13مہینوں میں ہر ممکن کوشش کی کہ حکومت کے ساتھ چلیں۔ہم نے قائمہ کمیٹیوں کے قیام میں تعاون کیا،آج تک پارلیمانی کمیٹیز نہیں بن سکیں او ریہ معاملہ وزیر قانون کی فرعونیت اور سپیکر کی ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی کا شکار ہو رہا ہے۔جب ان کے ممبران جیلوں میں تھے تو پروڈکشن آڈر کے معاملے پر ڈیسک بجائے گئے اور انجمن ستائش باہمی کا ماحول بنایا گیا۔قائد حزب اختلاف حمز شہباز پر ایک الزام ثابت نہیں ہو سکا اور انہیں حلقے کی نمائندگی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ جب پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی تو اس کا کردار ناراض بہو والا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ محکمانہ پالیسیاں کیا ہیں،وزیرقانون بلدیاتی انتخاب کا بل بلڈوز کرتے ہیں۔اجلاس میں تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے او ر  ہفتہ کے

روز سپیکر سے ملاقات کر کے استعفے پیش کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پراڈکشن آرڈر پر نہ لایا گیا تو آئندہ  ہفتے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کوٹ لکھپت جیل کے باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے یہ سن رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات ہوگئے ہیں لیکن افواہیں پھیلانے والوں کو ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔شہباز شریف کی میٹنگ کے دوران ہی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ہم مولانا کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں اس لئے منفی خبریوں کی کوئی  اہمیت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…