جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف بی آر نے گزشتہ 8 ماہ میں صرف موبائل فونز کی رجسٹریشن سے کتنے ارب روپے ٹیکس وصول کیا؟ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر مقامی سم کتنا عرصہ استعمال ہوسکے گی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ 8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے پر تقریباً 6 لاکھ 75ہزار موبائل فون بلاک بھی کیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر اور کسٹم حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر مقامی سم 2 ماہ  تک استعمال ہوسکتی ہے،

لیکن 2 ماہ بعد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ممبر ایف بی آر کے مطابق گزشتہ 8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ٹیکس ادا نہ کرنے پر 6 لاکھ 75 ہزار موبائل فون بلاک کیے گئے۔ایف بی آر حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ماضی میں لوگ 10، 10 فون بغیر ٹیکس کے بیگ میں ڈال کر لے آتے تھے، ان موبائل فونز کی وجہ سے سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہورہے تھے۔اس لیے موبائل فون کا غلط استعمال روکنے کیلیے اب رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے، موبائل فون بلاک کرنے کا نظام پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کے پاس موجود ہے۔آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے سوال پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پیزا آڈر کرنا آن لائن ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے سے زیادہ مشکل ہے، چار سے 5 سوالات کا جواب دینے پر ٹیکس ریٹرن فائل ہو جاتا ہے۔50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے صرف موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے جمع ہونے کا مطلب ہے یہ ایپ کامیاب ہے۔کمیٹی کے سربراہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان بنانا چاہیے تاکہ سب لوگ باآسانی جمع کرا سکیں۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اسمگلنگ کی وجہ سے پوری معیشت متاثر ہورہی ہے، کسٹمز اسٹاف کو سب پتا ہوتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے، 75 انچ کا اسمگل شدہ ٹی وی 60 سے 70 ہزار میں گھر میں لگا کر دیتے ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کسٹمز حکام نے افغان سرحد کے راستے ایل ای ڈی ٹی وی کی اسمگلنگ کا اعتراف کر لیا۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بعض سرحدی علاقوں سے بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، اسمگلنگ روکنے کے لیے ہمارے پاس افرادی قوت کی قلت ہے۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی اسمگلنگ ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…