پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

ٹوکریاں بناکر فروخت کرنے والے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی،پولیس کی جانب سے خصوصی انعام

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) مومن آباد پولیس اسٹیشن کی حدود  فقیر کالونی کے عمر بلوچ محلہ  کے مزدور کے بیٹے نے  انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ  کے امتحان میں کراچی بھر میں دوسری پوزیشن  پاکر اپنی اہلیت  تسلیم کروالی،  نیشنل کالج کے نوجوان طالب علم عنایت علی بلوچ کی ستائش کے لیے  پولیس اسٹیشن میں  تقریب ستائش منعقد ہوء،اسے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حوصلہ افزائی کے لیے قیمتی لیب ٹاپ دیا گیا،والد کے ساتھ ٹوکریں بنانے والے عنایت علی کا کہنا تھا کہ مجھے پڑھنے کا شوق ہے، امتحان میں محنت کی، پوزیشن آنے

کی توقع نہیں، اب  الیکٹریکل انجینئر بننے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا، پولیس میرے محلے میں منشیات فروشوں کو پکڑنے آتی تھی، میری پزیرائی کے لیے آئی تو اہل علاقہ میں خوشی کی لیر دوڑ گء، ہمت افزائی پر محکمہ پولیس کا شکر گزار ہوں،تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی  ویسٹ  شوکت کھٹیان نے کہا کہ ایک مزدور کے بیٹے کی تعلیمی میدان میں کامیابی  محنت کی بہترین مثال ہے، علاقہ  پولیس  اچھے طالب علموں اور بہترین کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کا سلسلہ  جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…