مرغیوں کے بعدلاہور میں زندہ اور مردہ مینڈک سپلائی کرنے والےگرفتار جانتے ہیں 5من مردہ مینڈک کہاں اور کیوں لے جارہے تھے؟

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہورکی پولیس نے رکشہ سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں انہوں نےگزرنے والے ایک رکشہ کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے۔مجاہد سکواڈ کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز

کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور رکشے سے 5من مردہ مینڈک بھی برآمد کر لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی جانب لے جا رہے تھے، تاہم ابھی تفتیش جاری ہے کہ وہ مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کر رہے تھے؟ واضح رہے کہ شہر میں مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…