جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

قائم خانی کی کرپشن کی عجب داستان ،کہاں کب اور کیسے پیسہ بنایا ؟ کن اہم سیاستدانوں کو رقم دیتا رہا ؟ نیب کے سامنے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس اورمیئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی نے نیب کی حراست میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق عہدیداروں اور اہم سیاستدانوں کو بھی کرپشن کی رقم میں حصہ دیتے تھے۔نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی پر الزام ہے کہ انہوں نے20 سال میں کراچی کے 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔

نیب کی جانب سے لیاقت قائم خانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ان کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے اوربرآمد سونے کی اشیا کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، کرپشن اور جعلی دستاویزآت کے ریفرنس بھی فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ارب روپے ہڑپ لیے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلیں۔چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 8 لگژری گاڑیوں میں مرسیڈیز اور لینڈ کروزر بھی شامل ہیں جبکہ جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ سونا ، قیمتی زیورات اور کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6 فٹ کے 2 بڑے لاکر ز بھی پکڑے گئے۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے اور کلفٹن کے ایک پارکس کا بڑا پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا گھر انتہائی پر تعیش اور عالی شان ہے اور ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2 مرلے پرمحیط ہیں۔لیاقت علی قائم خانی مئیر کراچی کے مشیر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔علاوہ ازیں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ میرے اوپر لگائے گئے سارے الزامات غلط ہیں اور میں بے گناہ ہوں ، میری ہر قسم کی جائیداد میں میرے اور میری اہلیہ کے خاندان کا بھی تعلق ہے ، کوئی بھی چیز ناجائز نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…