جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان خطے میں ترسیلات زر موصول کرنیوالے5بڑے ممالک میں شامل، گزشتہ سال کتنے ارب ڈالرز موصول ہوئے؟:ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ترسیلات زر موصول کرنیوالے خطے کے 5بڑے ممالک میں شامل ہے،گزشتہ سال 21ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں،تاہم مجموعی پیداوار 8.5فیصد تک کم ہو گئیں۔  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2018ء  کے دوران پاکستان کو 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں،

تاہم گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہوگئیں جو قبل ازیں ڈبل ڈیجٹ میں شامل تھیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ ” ایشیاء  و بحرالکاہل کے اہم اعشاریوں کے 50 ویں ایڈیشن” کے مطابق گزشتہ سال 2018ء  کے دوران بھارت کو سب سے زیادہ 78.6 ارب ڈالر جبکہ چین کو 67.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور اس کا دوسرا نمبر رہا ہے۔ اسی طرح 33.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی وصولی سے فلپائن تیسرے نمبراور پاکستان ایک سال کے دوران 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول کرنے پر جنوبی ایشیاء  کاچوتھا بڑا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق ویتنام خطے کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کو ایک سال کے دوران 15.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء  کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہو گئیں جو سال 2010ء  کے دوران 13.5 فیصد تھیں اور 2005ء  میں ان کی شرح 14.3 فیصد جبکہ سال 2000ء  میں 12.1 فیصد تھیں۔ اے ڈی بی کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2000 ء  کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات جی ڈی پی کے 13.2 فیصد کے مساوی تھیں جو گزشتہ سال 2018ء  کے دوران 19.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…