ن لیگ کی حکومت سے ڈیل، شاہد خاقان عباسی کی جانب سے میاں نواز شریف کو خط، خواجہ آصف حقیقت سامنے لے آگئے

11  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے مقتدر حلقوں سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے میاں نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مقتدر حلقوں سے ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے میاں نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی مقتدر حلقوں سے ڈیل کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور خود سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ان خبروں کی تردید ا?چکی ہے۔واضح رہے کہ چندروز قبل وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ کبھی ڈیل نہیں کرینگیبلکہ اپنے خلاف تمام کیسز جیتنے کے لئے قانونی جنگ لڑینگے۔انہوں نے یہ بات پانچ ستمبر کو لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے پہلی ملاقات تھی۔ دونوں بھائیوں کی جیل میں ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف کا آپس میں مکالمہ بھی ہوا۔نواز شریف نے کہا ”میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا اورووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگے گے۔ عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…