حکومت کا عوام کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ،دھماکہ خیز اقدام

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوادی۔ میڈیا روپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو بھجوادی

جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کیلئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے مالی سال 20-2019 کے لئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ تجویز کردہ اضافے کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائیگا دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…