کیا بھارت پاکستان کا نمک بیچ کر لاکھوں ڈالرزکمارہا ہے؟فواد چوہدری نے ساری حقیقت بتا دی

17  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا بھارت ،پاکستان کا نمک بیچ کر لاکھوں ڈالر کما رہا ہے ،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حقیقت سے آگاہ کردیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھیوڑہ دنیا کی دوسری بڑی سالٹ مائن ہے۔میں نے پی ایم ڈی سی کو معاملے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی ۔

انہوں نے مجھے جو انکوائری رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق یہ کہنا کہ بھارت پاکستان کا نمک بیچ کر ملین ڈالر کما رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نمک کی کل پیداوار 3700 ملین ٹن ہے ، 2018ء اور 2019ء میں جو نمک ہم نے ایکسپورٹ کیا وہ 92 ملین ٹن ہوئی ہے۔ جس میں سے بھارت کو تقریباً سات ملین ٹن کی ایکسپورٹ کی گئی۔جس کی کل قیمت1.4 ملین ڈالر بنتی ہے جو کہ معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نمک کی جتنی پیداوار ہوتی ہے اس میں سے 90 سے 95 فیصد نمک ہمارے ہاں ہی استعمال ہو جاتا ہے۔ زیادہ نمک انڈسٹریل نمک ہے جیسے سیمنٹ اور دیگر انڈسٹریز میں استعمال ہوتا ہے۔ اس نمک کی راک سالٹ کی شکل میں کان کنی ہو رہی ہے۔ ہمارے ملک میں کان کنی پرانے اور پسماندہ طریقوں سے ہو رہی ہے جدید طریقے نہیں اپنائے جا رہے ۔ہمارے ملک میں کارخانے بھی نہیں ہیں جو کان کنی کو اپ گریڈ کر سکیں۔ نمک کی ایکسپورٹ سے بلاشبہ اتنا فائدہ تو نہیں اٹھایا جا سکتا جتنا کہا گیا ہے لیکن پھر بھی اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ کھیوڑہ میں اگر کوئی کارخانہ لگا دیا جائے جس سے نمک کی اشیا بنائی جا سکیں اور اس کو اپ گریڈ کیا جا سکے تو ملک کو فائدہ ہو سکتا ہے اور اچھی آمدن ممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…