مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما فرزانہ بٹ کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا 

12  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما فرزانہ بٹ کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا،تھانہ پرانی انار کلی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما فرزانہ بٹ سمیت 150 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی مشتعل خاتون کارکن فرزانہ بٹ نے ہائیکورٹ میں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل علی رضا کو تھپڑ مارا۔ہائی کورٹ

کے باہر لیگی کارکنوں نے ایس آئی محمد اقبال اورکانسٹیبل راناعمار احمد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔مقدمہ میں لیگی کارکنان وحید گل،یونس خان، احمد رشید،شیخ کبیر تاج سمیت 150کارکنان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت،پولیس پرتشدد اور دھمکیاں دینے کاالزام عائد ہے۔لیگی کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمے میں دس سے زائد دفعات عائد کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…