جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ بن گئے، قرض 1593 ارب سے تجاوز،معاشی تجزیہ نگاروں نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)،اسٹیل ملز اور واپڈا سمیت دیگر سرکاری اداروں پر قرضوں کا بوجھ 1593 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔سرکاری ادارے عوام کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگے۔ عوام کی خون پیسے کی کمائی سے حاصل کیا گیا۔ ٹیکس خسارے میں ڈوبے سرکاری اداروں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ادارے مزید 294 ارب روپے کے مقروض ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں کے قرضے 1593 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2019 تک قومی ائیرلائن(پی آئی اے)پر واجب الادا قرضے 156 ارب روپے، واپڈا کے قرضے 88 ارب روپے، پاکستان اسٹیل ملز جو گزشتہ چار سال سے مکمل بند ہے، قرضوں کا حجم 43 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری ادارے اس وقت 1084 ارب روپے کے مقروض ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت نے قرض میں ڈوبے ان اداروں کی نجکاری میں تیزی نہ دکھائی تو یہ ادارے عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسوں پر ہی چلتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…