علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر  سے ملاقات میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست سفارتی حلقوں نے  سفارتی آداب کے خلاف قرار دیدی،شرمناک حرکت قرار

24  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)  سفارتی حلقوں نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے  سفارتی آداب کے برخلاف سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست کرنے کا سفارتی آداب کے برخلاف قراردیتے ہوئے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزراء کو سفارتی آداب سکھائیں۔

سابق سفیر عبدالباسط نے وزیر مملکت کی اس حرکت انتہائی قابل اعتراض قرارد یتے ہوئے کہا  ہے کہ ہمارے وزراء کو بیرونی ممالک کے سفیروں سے ایسی درخواستیں کرنا نامناسب رویہ ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کیا جانا چاہیے، انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنے وزراء کو سفارتی آداب کے متعلق آگاہ کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کو لکھے جانے والے خط پرکڑی تنقید کا سامنا ہے۔کبیر احمد ایک صارف نے اسے شرم ناک حرکت قراردیا ہے تاہم عمر نامی ایک اور صارف نے وزیر خارجہ سے اس سے متعلق کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق سفیر عبدالباسط نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی  کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے سرکاری دستاویز کے ذریعے درخواست کرنے کو سفارتی آداب کے منافی قراردیا ہے۔واضع ہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کی اور بعد ازاں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سعودی سفیر کا خط لکھا جس میں انہوں نے سعودی سفارت خانے کو اپنے حلقے این اے 22مردان میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست کی ہے جس میں یونیورسٹی کا قیام، 300بیڈ پر مشتمل ہسپتال، 3000پانی کے نلکے، اپنے حلقے میں پلوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ، 300مساجد کی تعمیر، 1000بچوں کی گنجائش کا یتیم خانہ،حلقے کے 100 لوگوں کیلئے ورک ویزا، 3000فوڈ پیکجز اور 3000ویل چیئرز اور 3000سولر انرجی پینل لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…