اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

datetime 3  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے زیادتی کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جسے بعد میں سنایا جائے گا۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس سید شہباز رضوی کر رہے تھے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں دو ملزمان نے ایک خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے شفقت بگا اور بعد ازاں عابد ملہی کو گرفتار کیا تھا۔

خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔ علاوہ ازیں یرغمال بنانے کے الزام میں عمر قید جبکہ ڈکیتی کے جرم میں 14، 14 سال قید کی سزا بھی دی گئی تھی۔

بعد ازاں دونوں مجرموں نے مارچ 2021 میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا، جس پر عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…