بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کنزہ ہاشمی نے خود کو لاحق سنگین خطرے کا انکشاف کردیا، گھر کے ملازمین بھی ملوث نکلے

datetime 3  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک نہیں بلکہ متعدد خطرناک سٹاکرز کا سامنا کرنا پڑا،

جس کے بعد میرے لیے دوسروں پر اعتماد کرنا مشکل ہو گیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود ایک شخص میرا جنونی مداح تھا، جس نے میرے گھر کے ملازمین کو پیسے دے کر اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میرے گھر کا عملہ 7 سال سے میرے ساتھ کام کر رہا تھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ میرے گھر کی نجی تصاویر، ذاتی اشیا اور یہاں تک کہ میری ادویات کی تصاویر بھی خفیہ طور پر اس شخص کو بھیج رہے تھے۔کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس حقیقت کا علم ہوا تو میں شدید صدمے میں چلی گئی اور اس واقعے کے بعد لوگوں پر اعتماد کرنا میرے لیے بہت مشکل ہو گیا۔اداکارہ نے ایک اور خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسرا سٹاکر میرے ڈرامے کے سیٹ تک پہنچ گیا تھا، یہی شخص بعد میں میرے گھر بھی آ پہنچا،

تاہم اپارٹمنٹ نمبر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ مجھ تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔کنزہ کے مطابق مجھے اس شخص سے جان چھڑانے کے لیے سیٹ پر موجود عملے کی مدد لینا پڑی، ایسے حالات انتہائی پریشان کن ہوتے ہیں کیونکہ متاثرہ شخص اکثر خود کو بے بس محسوس کرتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مشہور شخصیات کو اس قسم کے رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن کئی مرتبہ ایسے معاملات میں باقاعدہ شکایت درج کروانا یا قانونی کارروائی کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…