پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی معیشت ٹائی ٹینک جہاز پرسوار ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے روزانہ کتنے ارب قرضہ لیا اور تحریک انصاف حکومت روزانہ کتنا قرضہ لے رہی ہے؟ماہر معاشیات فرخ سلیم کے انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی معیشت ٹائی ٹینک جہاز پرسوار ہے، پیپلزپارٹی نے روزانہ پانچ ارب، مسلم لیگ ن نے 7.7 ارب قرضہ لیا، تحریک انصاف حکومت روزانہ 14 ارب روپے لے رہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ

حکومت نے گزشتہ نو ماہ میں دوست ممالک سے 9.2 ارب روپے قرضہ لیا ہے۔ گردشی قرضے میں پانچ سو ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ ایک ارب روپے روزانہ ہوتا تھا، ابھی یہ دو ارب روپے ہوگیا ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ نو ماہ میں 41 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، پہلے یہ تعداد پانچ کروڑ تھی اب یہ پانچ کروڑ 41 لاکھ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیسے کو ڈرادیا ہے جس سے لوگوں نے اسے معیشت سے نکال دیا ہے، اس کے نیتجے میں مہنگائی اور بے روزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی غیریقینی ہے کہ یہ کاروبارکی دشمن ہے، ہم پہلے معاشی طور پر بہتر تھے اور آج ہم مزید کمزور ہوئے ہیں۔فرخ سلیم نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے، بجلی اور گیس کی قیمتیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، چینی قرضوں کے حوالے سے بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اورمہنگائی کسی بھی شخص کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے، عام آدمی جب ان کا سامنا کرتا ہے تو وہ حکومتی پالیسیوں کے بارے میں اپنی رائے قائم کرتا ہے۔ نو ماہ میں 11 لاکھ لوگ مزید بے روزگار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور غربت کے خاتمے کے معاملے پر تحریک انصاف کے نظریے کا حامی ہوں، کمزور ادارے اورکمزور پالیسیوں کی وجہ سے کسی مجرم کو سزا نہیں ملتی۔ نیب کے پاس وائٹ کالر کرائم کے لیے صلاحیت اوراہلیت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…