کرنسی کی کمزوری سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب ،آئندہ چند ماہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کتنا زیادہ مہنگا ہوجائے گا؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

26  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ نو روز سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی تشویشناک ہے۔روپے کے زوال کو روکا جائے کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا جبکہ عوام زندہ درگور ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بعض عناصراپنے مفادات کی آبیاری کے لئے آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی چاہتے ہیں جس سے اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے سے

بڑھ کر ایک سو اسی روپے ہو جائے گی۔اگر ایسا ہوا تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا، ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہونگے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گر جائے گی جبکہ قرضوں کے حجم اور عدم استحکام میں اضافہ ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں پینتیس فیصد کمی سے برامدات میں کچھ اضافہ اور تجارتی خسارے میں معمولی کمی کے علاوہ کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ عوام پر بوجھ میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا اس لئے ناکام تجربہ نہ دہرایا جائے ۔روپے کی قدر گرانے سے جہاں مہنگائی، بے چینی اور دیگر مسائل جنم لینگے وہیں ملک کی عالمی درجہ بندی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کمپنیوں کا فائدہ بڑھانے کے لئے معاملات میں شفافیت لانے اور چوری و کرپشن پر کنٹرول کے بجائے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی سفارش کی ہے جو عوام دشمنی ہے۔گیس کمپنیوں کی نا اہلی اور کرپشن کی سزا ایماندار کو صارفین کو دینا سابق حکومتوں کا طریقہ کارتھا جسے اب ترک کردینا چائیے۔وزیر اعظم گیس کی قیمتوں اضافے کی سفارش رد کردیں کیونکہ معیشت اور عوام میں اسکی سکت نہیں ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…