پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے حکام نے عیاشیوں کیلئے نیویارک میں 5 کمروں پر مشتمل ’’محل ‘‘خرید لیا،شریف خاندان کے بچے خصوصی طیارے پر کیا کچھ کرتے رہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) شریف خاندان نے اپنے دور حکومت میں طیارے لے کر سیر کی جبکہ پی آئی اے حکام نے نیویارک میں عیاشیوں کیلئے پانچ بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر بھی خرید رکھا ہے اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے جو متعلقہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی ہے۔

حاصل دستاویزات کے مطابق پی آئی اے حکام نے اپنی عیاشیوں کیلئے 55 سیکیسن ووڈ روڈ نیویارک میں 5 بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر خرید رکھا ہے۔ یہ گھر گزشتہ چھ سالوں سے نہ کرایہ پر دیا گیا ہے اور نہ فروخت کیا گیا ہے بلکہ پی آئی اے حکام نے ذاتی رہائش کیلئے مختص کر رکھا ہے ۔ کرایہ پر خالی گھر نہ دینے سے ادارہ کو ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالر جبکہ اب تک سات لاکھ بیس ہزار ڈالر کا نقصان دے چکے ہیں جس کا پاکستانی کرنسی میں دس کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ پی آئی اے افسران نے اپنی عیاشی کو بچانے کیلئے اس گھر کے نام پر ایک لاکھ ڈالر کے قریب ٹیکس کی مد میں ادائیگی کر چکے ہیں جبکہ مرمت کے نام پر بھی کروڑوں کے اخراجات جاری ہیں۔ پی آئی اے حکام نے شریف خاندان کے افراد کو خصوصی طیارے عنایت کئے تھے جو امریکہ اور برطانیہ میں سیر کیلئے لئے گئے تھے جس پر قومی خزانہ سے 48 لاکھ کے اخراجات کئے گئے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی بہت جلد سعودی عرب میں پی آئی اے کی ٹکٹوں کی مد میں 12 ارب کے نقصانات کا بھی جائزہ لے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرے گی۔ شریف خاندان نے اپنے دور حکومت میں طیارے لے کر سیر کی جبکہ پی آئی اے حکام نے نیویارک میں عیاشیوں کیلئے پانچ بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر بھی خرید رکھا ہے اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے جو متعلقہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…