’’انڈے‘‘ والے ’’ڈنڈے ‘‘ والوں کے مرہون منت ہیں،مسلم لیگ والے سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہتے کیونکہ ۔۔۔! بڑا دعویٰ کردیاگیا

28  دسمبر‬‮  2018

جیکب آباد( آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ احتساب ’’ڈنڈے‘‘ والے کررہے ہیں ،’’انڈے‘‘ والے تو ’’ڈنڈے ‘‘ والوں کے مرہون منت ہیں، مسلم لیگ والے سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہتے اس لیے ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں، بی بی اور پنجاب کے میاں حقیقی اپوزیشن کا ساتھ دیتے تو آج ان کا یہ حشر نہ ہوتا۔

جمعہ کے روز جیکب آبادکے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ احتساب ’’ڈنڈے‘‘ والے کررہے ہیں ’’انڈے ‘‘ والے تو ’’انڈے‘‘ والے ہیں، کیوں کہ ’’ڈنڈے‘‘ والوں کو براہ راست نہیں کہا جاسکتا اس لیے توپوں کا رخ ’’انڈے‘‘ والوں کی طرف ہے یہ بات طے ہے کہ ’’انڈے‘‘ والے ’’ڈنڈے‘‘ والوں کے مرہون منت ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہے درحقیقت مسلم لیگ والے سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہتے بلکہ معاملات کو ماضی کو طرح بات چیت اور ڈیل کے تحت حل کرنا چاہتے ہیں اس لیے ورکروں کو مطمئن کرنے کے لیے ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور پارلیمانی تاریخ میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں جبکہ اس وقت مختلف جماعتوں کے پنچھی اپنے آشیانے بدل کر حکومتی کیمپ میں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ زرداری کا کہنا کہ وہ اکیلے ہی سب کچھ کریں گے وہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتے یہ سب اکیلے رہ کر اکیلے نقصان کھائیں گے انہوں نے کہا کہ زرداری کو واپس اپوزیشن کی طرف لوٹنا ہوگا اگر یہ کل ہماری بات مان لیتے تو آج اس طریقے سے پریشان نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کاش اپوزیشن کے اتحاد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی بات کو اہمیت دیتے تو آج بی بی اور پنجاب کے میاں بند گلی میں نہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…