آصف زرداری کی نا اہلی، بڑا قدم اٹھا لیا گیا پیپلزپارٹی کیلئے پریشان کن خبر

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کردی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی سماعت میں آصف زرداری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما

خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔سابق صدر کے خلاف نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ 20 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کروائی تھی اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے انکار تاہم پھر اصرار پر درخواست وصول کرلی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف الیکشن کمیشن اسلام آباد ہی کرسکتا ہے۔درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کروائی کہ پاکستان سے پیسے کیسے اور کہاں کہاں بھیجے گئے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بیرون ملک جائیداد کی تحقیقات کرے۔صوبائی الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف الیکشن کمیشن اسلام آباد ہی کرسکتا ہے۔درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کروائی کہ پاکستان سے پیسے کیسے اور کہاں کہاں بھیجے گئے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بیرون ملک جائیداد کی تحقیقات کرےپی ٹی آئی کے رہنما کے مطابق آصف علی زرداری نیویارک میں جائیداد کے مالک ہیں تاہم انہوں نے الیکشن گوشوارے میں امریکا کی جائیداد ظاہر نہیں کی۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں ان کی انتخابی نشست سے نااہل قرار دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…