سوات دنیا میں جنت کا ٹکڑا قرار !شمالی علاقوں کی خوبصورتی برطانوی جوڑے کو پاکستان کھینچ لائی

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

سوات(اے این این) پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی سات سمندر پار سے برطانوی جوڑے کو بھی کھینچ لائی۔موٹر سائیکل پر دنیا کی سیر کرنے والے جوڑے نے سوات کو دنیا میں جنت کا ٹکڑا قرار دے دیا۔ میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے برطانوی سیاح جیک ویلسن اور جون ویلسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔برطانوی جوڑے نے پاکستان کو سیروتفریح کے لیے محفوظ ملک قرار دیا۔دنیا بھر کی سیر کے لیے نکلے برطانوی جوڑے نے سات ستمبر کو برطانیہ

سے سفر کا آغاز کیا ااور موٹر سائیکلوں پر نگر نگر کی سیر کی۔ترکی، آذر بائیجان اور چین گھومنے کے بعد 12 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے پاکستان پہنچے تو سفر کی ساری تھکن بھول گئے۔ غیر ملکی سیاحوں نے سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ کی سیر کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع سوات ملک کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، سوات میں دہشت گردی کے واقعات سے سیاحت بھی متاثر ہوئی تھی لیکن اب غیرملکیوں کا  آنا خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…