پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر بن گئے جنہوں نے ۔۔۔ نئی تاریخ رقم ہو گئی، جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محفل میلاد ؐ منعقد کرانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ (ق) کے رکن پنجاب اسمبلی ساجد احمد خاں کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ اللہ رب العالمین نے حضرت محمد مصطفی ؐ کو کائنات کے لئے

رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔ حضورؐ کی تعریف و توصیف دنیا اور آخرت میں ہماری نجات کا باعث بنے گی۔متن میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان کا ایک معتبر ادارہ ہے جس نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت کا سنگ بنیاد17نومبر1935 کو رکھا گیا جو 1938 میں مکمل ہوئی۔ 80سال گزرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی کی عمارت میں سرکاری طور پر محفل میلادالنبیؐ نہیں منائی گئی تھی۔ اللہ تعالی نے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں سرکاری طور پر محفل میلادالنبیؐ منانے کے آغاز کی سعادت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جھولی میں ڈال دی ہے۔حضرت محمد مصطفی ؐ سے محبت اور لگا کے اس جذبے کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں نیبیحد سراہا ہے۔حضرت محمد مصطفی ؐ سے محبت اور لگا کے اس جذبے کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں نیبیحد سراہا ہے۔بیشک پنجاب اسمبلی میں محفل میلادالنبیؐ منعقد ہونا پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے لئے باعث افتخار ہے۔ متن میں کہا گیا کہ محفل میلادالنبیؐ کا انعقاد پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ ہے۔”صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان پنجاب اسمبلی میں محفل میلاد النبی ؐ کے انعقاد کا آغاز کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…