آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

20  اگست‬‮  2018

کراچی (سی پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کو مبینہ طور پر علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں اجازت طلب کی گئی تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات یا لندن میں علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کو اگست 2015 میں گرفتار کیا تھا اور دہشت گردی سے متعلق جرائم میں مبینہ کردار کے باعث انہیں 90 روز تک حراست میں رکھا تھا۔اسی دوران ڈاکٹر عاصم حسین کو نومبر 2015 میں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا اور ان کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف رینجرز نے شکایت درج کروائی تھی کہ وہ مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو ضیا الدین ہسپتال کی دونوں برانچز میں طبی سہولیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔مذکورہ ایف آئی آر کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر، سابق رکن اسمبلی رؤف صدیقی، سابق پارٹی رہنما سلیم شہزاد، پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل اور پاسبان پاکستان کے عثمان معظم نے انہیں ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گزشتہ سال اپریل میں انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے دیگر تمام کیسز میں ضمانت حاصل کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…