انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ٗ خورشید شاہ کی بلوچستان اسمبلی میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پر تنقید

31  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن سیدخورشید احمد شاہ نے بلوچستان اسمبلی میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی جانب سے آنے والی بات کو سازش نہیں کہوں گا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔یاد رہے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 2018 کے عام انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، پولنگ سٹیشنز میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ سٹاف کا بیٹھنا بھی محال ہوگا اور جولائی میں بہت سے لوگ حج کے لئے بیرون ملک ہوں گے لہذا الیکشن 25 جولائی کے بجائے اگست کے آخری ہفتے میں منعقد کرائے جائیں۔پشتونخوا اور نیشنل پارٹی کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی اور اپوزیشن ارکان قرارداد کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…