مسئلہ کشمیر ، سینئر پاکستانی سیاستدان نے حیران کن حل پیش کر دیا، ایک ہفتے میں 70سالہ طویل تنازعہ حل ہو جانے کا دعویٰ

24  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تو مسئلہ کشمیر ایک ہفتے میں حل ہو سکتا ہے،مریم نواز کو کٹہرے میں کھڑا کرنا غلط روایت ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر لچک نہیں دکھا رہے جس کے باعث معاملہ لٹک گیا ہے ۔

یہ معاملہ اگر الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تو یہ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کی بے توقیری ہوگی۔وہ جمعہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہاگر مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جاتے تو آج یہ مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ 70سالوں سے حکمرانوں کی غلطیوں کے باعث کشمیر کے عوام تکلیف کی ذندگی گزار رہے ہیں۔ اگر پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تو مسئلہ کشمیر ایک ہفتے میں حل ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر معانی خیز مذاکرات شروع کریں اور دونوں جانب سے 3,3تجاویز پیش کی جائیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔مریم نواز کو کٹہرے میں کھڑا کرنا غلط روایت ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ پہلے بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا جس کا نتیجہ ہم سب نے دیکھا۔ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر لچک نہیں دکھا رہے جس کے باعث معاملہ لٹک گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم بنانے کی قانون اس پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا اس لیے اس قانون کو عزت دینی چاہیے تاکہ پارلیمنٹ با عزت بنے۔ نگران وزیر اعظم کا معاملہ ہر حال میں عوامی نمائندوں کو ہی حل کرنا ہوگا۔ یہ معاملہ اگر الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تو یہ پارلیمنٹ کی بے توقیری ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…