اخر کار مسلم لیگ ن نے بھی کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے بہترین کردار ادا کیا، پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی‎

28  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)28مارچ 2018ءوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے مظفرآباد میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ۔ سو بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈز وفاقی وزارت ہیلتھ فراہم کرے گی اور انتظامی اخراجات بھی وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔ حکومت آزاد کشمیر نے راڑہ کے مقام پر سو کنال اراضی تجویز کر دی ۔ پی سی ون کی تیاری کیلئے ایٹامک انرجی کمیشن کی ٹیم جگہ کی موزونیت کیلئے ان جگہوں کا دورہ کرے گی ۔

ہسپتال میں کلینکل انکالوجی ڈویژن ، نیو کلیئر میڈیسن ڈویژن ، ڈائیگنوسٹک ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹری ڈویژن ، میڈکل فزکس ڈویژن ، ایپی ڈیمولوجی ڈویژن ، سو بیڈ پر مشتمل جس میں الگ الگ وارڈز ایسو لیشن روم کیمو تھراپی ، لائبریری ، کانفرنس روم، ایڈمن اور سیکورٹی سیکشن تعمیر کیے جائیں گے ۔ وفاقی وزارت قومی ہیلتھ سروسز نے آزاد کشمیر حکومت کو پی سی ون کی تیاری اور اے جے کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ۔اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے چیئرمین پاکستان اٹامک کمیشن ڈاکٹر نعیم احمد خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل خالد حسین ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 20نومبر کو چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کو خط لکھا تھا کہ کمیشن کے زیر انتظام پاکستان بھر میں 18اعلیٰ معیار کے حامل ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوئی ادارہ موجود نہیں آزاد کشمیر پہاڑی علاقہ ہے جہاں آیوڈین کے کمی کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے رابطہ اور رضا مندی کے بعد آزاد کشمیر میں باضابطہ طور پر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور تمام ذمہ داران کے دلی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست کو پذیرائی بخشی ۔ یہ آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر سے اسی فیصد لوگ اسلام آباد علاج کے لیے جاتے ہیں اور انکے علاج معالجہ پر بہت اخراجات آتے ہیں جو عوام الناس پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام بنائے گئے ادارے اپنی مثال آپ ہیں ۔اس وقت آزاد کشمیر کے اندر دو بڑے ہسپتالوں میں کینسر کے ایک خطر ناک مرض کے شکار مریضوں کا تقریبا مفت علاج ہورہا ہے عوام کو صحت معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔کینسرہستپال کا قیام آزاد کشمیر میں صحت کے شعبہ میں بہت بڑا انقلابی قدم ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم احمد خان چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا کہ 2005میں بھی انرجی کمیشن نے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم اس کے بعد اس پر کسی نے توجہ نہیں دی 12سال بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت کی بھرپور محنت سے اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…