جمہوریت کی بالادستی کیلئے سینٹ کا بڑا کردار ہے ‘ آئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے ،چیئرمین سینٹ

17  مارچ‬‮  2018

کراچی(آئی این پی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے سینٹ کا بڑا کردار ہے ‘ آئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے ‘ جس کے پاس اکثریت ہو گی اس کا اپوزیشن لیڈر بنے گا ‘ بلوچستان میں دہشت گردی کا مسئلہ کافی حد تک ختم ہو چکا ہے ‘ بزنجو صاحب ہمارے بزرگ سیاستدان ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انہیں تو خوش ہونا چاہیے تھا کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے منتخب ہوئے۔

ہفتہ کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مزار قائد پر حاضری دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ملک کیلئے اچھے کام کر سکیں۔ سینٹ برابری کی بنیاد پر ہوتا ہے اس سے چاروں صوبوں سے اس کا چیئرمین باری باری آنا چاہیے تاکہ سب کے ساتھ برابری سے انصاف ہو سکے۔ آبادی کے تناسب کے باعث وزیر اعظم زیادہ تر بلوچستان سے نہیں آ سکتے اس لئے سینٹ واحد ادارہ ہے جس میں برابری کی بنیاد پر لوگ آ سکتے ہیں۔ جمہوریت کی بالادستی میں ایوان بالا کا بڑا کردار رہا ہے۔ کوشش کریں گے کہ بہتر طریقے سے کام کریں اور رضا ربانی کے بلند معیار کو آگے بڑھائیں۔ آئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس اکثریت ہو گی اس کا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر آئے گا۔ بلوچستان کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ باقی سینیٹرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بلاول بھٹو ‘ آصف زرداری اور عمران خان نے ہمیں سپورٹ کیا یہ ملک کیلئے نیک شگون ہے۔ بزنجو صاحب ہمارے بزرگ سیاستدان ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ سیاست میں سب کچھ ہوتا رہتا ہے۔ حاصل بزنجو ہمارے لیڈر ہیں مجھے مبارکباد بھی دی۔ حاصل بزنجو صاحب کو تو خوش ہونا چاہیے تھا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…