عمران خان نے نواز شریف پر کرکٹ میچ فکس کرنے کاسنگین الزام عائد کر دیا۔۔گواہ سامنے لے آئے

7  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف جم خانہ لاہور میں اپنے امپائر کھڑے کر کے کرکٹ کھیلا کرتے تھے، بائولرز کو ہدایت ہوتی تھی کہ گیند آہستہ کرانی ہےاور ایسے یہ پانچ چھ باریاں لے کر 50، 60رنز بناتے تھے اور اخباروں کو اس وقت بھی استعمال کر کے اپنی خبریں لگوا دیتے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر فکسنگ کا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نتھیا گلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جب عمران خان سے سوال کیا گیا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کوئی بائونسر مارے تو میں اس پر چھکا مارتا ہوں کم سے کم چوکا تو ضرور ہو جاتا ہے اور مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے والد نواز شریف دو مرتبہ مزید وزیراعظم بنیں گے کوئی روک سے تو روک لے جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرکٹ کا مجھے پتہ اور وہ لوگ آج بھی موجود ہیں جو میری اس بات کے گواہ ہیں کہ نواز شریف لاہور جم خانہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کر باری لیا کرتے تھے، اور بائولرز کو ہدایات ہوتی تھیں کہ گیند آہستہ کرانی ہے،وہ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف آئوٹ ہو جاتے تو امپائر نو بال دے دیا کرتا تھا اور اس طرح پانچ ، چھ باریاں لے کر یہ 50، 60رنز بناتے تھے اوردوسرے دن اخبارات کو استعمال کر کے اپنی بہترین بیٹنگ کی خبریں لگواتے تھے اس وقت تک یہ پنجاب کے فنانس منسٹر بن چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی یہ اخبارات کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے تھے اور آج بھی دونوں بھائیوں کی تصویریں اخبارات میں لگی ہوتی ہیں۔اگر آپ اخبارات کے اشتہارات اـٹھا کر دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ایک طرف چھوٹا بھائی اور ایک طرف بڑے بھائی کی تصویر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اربوں روپے یہ اشتہارات پر خرچ کر رہے ہیں صرف یہ بتانے کیلئے کہ بجلی کہاں بن رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بجلی اشتہارات میں بن رہی ہے، ترقی کہاں ہو رہی ہے؟اشتہاروں میں ہو رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…