پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل انکشاف نے ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دیا!!

3  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو معلوم ہو گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ ان کے خلاف فیصلہ سنائے گی۔ اس لئے وہ پاناما لیکس کے فیصلے سے قبل ہی اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بھی اعتبار کرنا اور مشورہ لینا چھوڑ چکے ہیں اور نااہلی کی صورت میں اسمبلیاں تحلیل کرنا ہی ان کے پاس آخری راستہ ہو گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے گفتگو کے دوران پیش گوئی کی کہ اگلے 6 ہفتے ملکی سیاست کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اس دوران عدالت وزیراعظم کو نااہل قرار دے دے گی۔ شیخ رشید نے کہا نااہلی کے بعد آئین میں گنجائش ضرور ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی اپنا وزیراعظم منتخب کر سکتی ہے اور اگرچہ اس عہدے کے لیے حمزہ شہباز شریف اور کپٹن صفدر ان کے بہت قریبی ہیں لیکن نواز شریف ایسا پھر بھی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا مسلم لیگ ن کے پاس صرف تین راستے ہیں کہ یا تو وہ کسی کو قائم مقام وزیراعظم بنا دیں یا اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کروائیں یا تیسرا آپشن یہ ہے کہ وہ فیصلے کو تسلیم نہ کریں اور اس کے خلاف سڑکوں پر آئیں لیکن اگر ایسا ہوا تو عمران خان اور نواز شریف آمنے سامنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا راستہ اختیار کرتی ہے تو پھر اپوزیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ بھی کھل کر سامنے آئے گا کیونکہ تب کوئی بھی جماعت چپ نہیں بیٹھے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…