پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

عزیر بلوچ کے ایک ساتھی کو میری اہلیہ پسند آئی تو اس نے میرے ساتھ کیا، کیا؟شہری کا حیران کن انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

گگو منڈی(ویب ڈیسک) لیاری گینگ کے کارندے نے گگو منڈی کے رہائشی کی بیوی اور کراچی میں موجود مکان پر قبضہ کر لیا۔موقر قومی روزنامے’’خبریں‘‘ کی رپورٹ کے مطابق محمد یٰسین اپنی بیوی کے ہمراہ آسو گوٹھ ملیر کراچی میں اپنے ذاتی مکان میں رہائش پذیر تھا ۔ لیاری گینگ کے سربراہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی لیاقت بلوچ کو اس کی بیوی پسند آگئی۔ یٰسین سے زبردستی اس کی بیوی خدیجہ کو طلاق دلوا کر خود اس سے نکاح کر لیا اور یٰسین کو گھر سے نکال دیا۔

محمد یٰسین کئی سالوں سے تھانہ ملیر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے دفتر وں کے چکر لگا رہا ہے لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی۔ محمد یٰسین کی ڈی جی رینجر ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے انصاف دلائے جانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گگو منڈی کی نواحی بستی محمد پورہ کے رہائشی محمد یٰسین نے بتایا کہ میں اپنی بیوی خدیجہ بی بی کے ہمراہ آسو گوٹھ ملیر کراچی میں رہائش پزیر تھا۔ اسی دوران لیاری گینگ کے رکن لیاقت بلوچ جو اسی محلہ میں رہتا تھا کو میر ی بیوی پسند آگئی۔ لیاقت بلوچ اپنے ساتھیوں سہیل وغیرہ کے ہمراہ میرے گھر آیا اور کہا کہ وہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو نہیں تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ لیاقت بلوچ نے ڈرا دھمکا کر مجھ سے میری بیوی خدیجہ کو طلاق دلوادی اور خود اس سے نکاح کر لیا۔ نکاح کرتے ہی لیاقت بلوچ نے میرے ذاتی 126 مربع گز کے مکان اور گھریلو سامان قبضہ کر کے مجھے کہا کہ فوری کراچی سے نکل جاؤ نہیں تو اس کا انجام اچھا نہ ہو گا۔ محمد یٰسین نے بتایا کہ میں داد رسی کیلئے تھانہ ملیر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے دفتروں میں کئی سالوں سے دھکے کھا رہا ہوں میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی ۔ محمد یٰسین نے ڈی جی رینجر، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…