’’نواز شریف اس تاریخ کو وزیراعظم نہیں رہیں گے،جس فیکس مشین پر اہم خبر آنا تھی وہ کس نے بند کی؟‘‘ شیخ رشید کا پانامہ فیصلہ بارے تہلکہ خیز انکشاف

21  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا فیصلہ قبول ،نہ نون کا جنازہ نکلا نہ قانون کا ، دراصل جس فیکس مشین پر جنازے کی خبر آنا تھی وہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ،2017حکومت کے خاتمے کا سال ہے، شیخ رشید کا پانامہ کیس فیصلہ آنے کے بعد حکومت خاتمہ کی نئی تاریخ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس فیصلہ آنے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ قبول ہے۔ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ بارے پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے ججز کا اتفاق رائے ہے کہ یہ مشکوک ہے انہوں نے قطری خط کو مسترد کر دیا ہے۔ توقع تھی کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کاواضح فیصلہ 3:2کے تناسب سے آئے گا تاہم ججز نے 3:2کے تناسب سے فیصلہ دیتے ہوئے جے آئی ٹی بنائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں ، پانامہ کیس فیصلہ حق میں آنے پر ن لیگ نے ریلیوں کا پروگرام بنا رکھا تھا مگر ایسا اس لئے نہیں ہو سکا کہ عوام نے نواز شریف کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی تین اہم سیاسی جماعتوں نے پانامہ کیس فیصلہ آنے پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جو کہ نہایت اہم ہے۔میں پانامہ کیس فیصلے پر بننے والی جے آئی ٹی کو متحرک دیکھتا ہوں مگر ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک سے کوئی توقع نہیں ، جے آئی ٹی میں شامل ایم آئی اور آئی ایس آئی کے نمائندے کچھ کر دکھائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نون یا قانون کا جنازہ اس لئے نکل سکا کہ جس فیکس مشین پر جنازے کی خبر آنا تھی وہ فیکس مشین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند تھی۔ شیخ رشید نے حکومت کی مدت پوری ہونے کے حوالے سے تاثر کو یکسر مسترد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ 2017حکومت کا آخری سال ثابت ہو گا، میرے نزدیک 2017ہی سب کچھ ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…