اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حساس شہر میں دھماکہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(آئی این پی )بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سیکورٹی

مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال چمن منتقل کردیا جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی

،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی جبکہ بوغرہ روڈکو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے چمن میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوء دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیاہے ،انہوں نے متعلقہ حکام کو سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…